اسلام آباد ہائیکورٹ احتجاج، پی ٹی آئی کی کال بری طرح ناکام

ارکان اسمبلی کی عدم دلچسپی اور احتجاج میں شریک نہ ہونے پر سلمان اکرم راجہ پھٹ پڑے

اسلام آباد: ایم این این
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی ارکانِ اسمبلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کے لیے پہنچنے کی کال دی گئی، تاہم کال کے باوجود بڑی تعداد میں ارکان ہائیکورٹ نہ پہنچ سکے۔
صرف سلمان اکرم راجہ، علی محمد خان اور شفقت ایاز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، جس پر سلمان اکرم راجہ نے پارٹی ارکان کی عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ “میں نے گڑگڑا کر ان سے التجاء کی تھی کہ ہائیکورٹ کے باہر پہنچیں۔”
انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اہم نکات جمع کروانے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ “کہاں ہیں یہ سارے لوگ؟ کیوں نہیں آئے؟”
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ وہ احتجاج میں شریک نہ ہونے والے ارکان کے نام سامنے لائیں گے، جبکہ 5 اگست کو بھی جو لوگ سامنے نہیں آئے، ان کے بارے میں انہیں معلوم ہے۔
یوں پی ٹی آئی کی احتجاجی کال پر ارکانِ اسمبلی کی محدود شرکت نے پارٹی کی تنظیمی فعالیت اور ارکان کی موجودگی پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں