سحر خان نے اپنے ڈریم پارٹنر کی خصوصیات بتا دیں

اسلام آباد : ایم این این :

5 فٹ 4 انچ کی سحر خان کو شادی کے لیے 6 فٹ سے زائد قد اور مضبوط جسامت والے جیون ساتھی کی تلاش ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے اپنی شادی سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کا ارادہ نہیں رکھتیں۔
ایک حالیہ گفتگو میں سحر خان نے کہا کہ اس وقت ان کی پہلی ترجیح ان کا کیریئر اور ذاتی اہداف ہیں۔ ان کے مطابق وہ زندگی میں ابھی بہت کچھ حاصل کرنا چاہتی ہیں، اسی لیے شادی کے بارے میں فوری طور پر نہیں سوچ رہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اب تک انہیں ایسا شخص نہیں ملا جسے وہ اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر سکیں۔
سحر خان کے مطابق جب بھی وہ شادی کریں گی تو ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جس کا قد 6 فٹ سے زائد ہو اور وہ مضبوط جسامت کا حامل ہو۔
سحر خان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے شخصیت، باہمی سمجھ بوجھ اور احترام بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنی ظاہری خصوصیات۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے اور دلچسپ ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں