اسلام آباد: ایم این این
کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کی سرکاری گاڑی چوری ہونے کے واقعے نے پولیس حکام میں کھلبلی مچا دی۔
ذرائع کے مطابق ماڈل کالونی تھانے کی حدود سے سندھ ہائی کورٹ کی سرکاری گاڑی چوری ہوگئی۔
چوری ہونے والی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر HC-0262 ہے، جو ٹویوٹا کرولا بلیک رنگ اور 2015 ماڈل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑی 30 اگست کی رات تقریباً 2 بج کر 30 منٹ پر چوری ہوئی۔
واقعے کا سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے پیر کو ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کو طلب کرلیا ہے۔
عدالت کی جانب سے سرکاری گاڑی کی چوری کے معاملے پر پولیس سے جواب طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
واقعے کے بعد گاڑی کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔



