وفاقی وزارتِ اطلاعات میں بڑے تقرر و تبادلوں کا فیصلہ، پرنسپل انفارمیشن آفیسر کو تبدیل کرنے کی تیاری

اسلام آباد: ایم این این

وفاقی وزارتِ اطلاعات میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا عمل تیز ہونے کا امکان ہے، جبکہ وزارت کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر (PIO) کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نئے پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی تقرری کے معاملے کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں اور اس اہم عہدے کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے افسران کے انٹرویوز بھی خود کریں گے، تاکہ وزارتِ اطلاعات کے لیے موزوں اور تجربہ کار افسر کا انتخاب کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم عہدے کے لیے وزارتِ اطلاعات کی سینئر افسران رئیسہ عادل اور شفقت عباس کے نام نمایاں طور پر زیر غور ہیں

جبکہ دیگر کئی سینئر افسران بھی پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے عہدے کے حصول کے لیے سرگرم ہیں اور مختلف سطحوں پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی تقرری کے بعد وزارتِ اطلاعات میں مزید انتظامی تبدیلیوں اور تقرر و تبادلوں کا بھی امکان ہے، جن کے تحت مختلف اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں کی جا سکتی ہیں۔
سرکاری سطح پر ان تقرر و تبادلوں کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد آئندہ چند روز میں اس حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں