نیویارک (ایم این این): ارجنٹینا نے اٹلانٹا میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر مسلسل ایک اور ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے میچ کے آخری لمحات میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے لاؤتارو مارٹینیز اور اینزو فرنانڈیز کے گولز کی بدولت کامیابی حاصل کی اور فائنل میں رسائی یقینی بنائی۔
ورلڈ کپ فائنل میں اب ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے ہوگا، جس نے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی جگہ بنائی۔
اسپین نے مضبوط دفاع اور مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو شکست دی اور فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کی۔
فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اب عالمی فٹبال کی دو بڑی طاقتوں، ارجنٹینا اور اسپین، کے درمیان کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کے لیے میدان میں اتریں گی۔



