مری میں ن لیگ کی زاد کشمیر سے متعلق بڑی بیٹھک،،،پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے فیصلے کا اختیار نوازشریف کو دیدیا۔

نوازشریف کا مشکل حالات میں الیکشن لڑنے والوں کو خراج تحسین،پنجاب طرز کے منصوبے لانے کا اعلان

اسلام آباد: ایم این این

مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی، قائد ایوان کے انتخاب اور دیگر اہم پارلیمانی و آئینی عہدوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے قائد ایوان کے انتخاب کا حتمی اختیار نواز شریف کو سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ چند روز میں آزاد کشمیر کے قائد ایوان کے نام کا اعلان کریں گے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کے نومنتخب لیگی ارکان اسمبلی نے شرکت کی، جبکہ حکومت سازی کے لیے پارلیمانی پوزیشن اور مطلوبہ سیاسی حمایت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آزاد ارکان اسمبلی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں قائد ایوان کے ساتھ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر بھی غور کیا گیا، جبکہ آزاد کشمیر حکومت کے اہم آئینی و پارلیمانی عہدوں کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔

صدر ریاست اور موسٹ سینیئر وزیر کے عہدوں سے متعلق امور بھی اجلاس میں زیرِ غور آئے۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا آئندہ لائحہ عمل طے کر لیا، جبکہ آزاد کشمیر میں مستحکم حکومت اور پارلیمانی ہم آہنگی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے بعد گڈ گورننس، تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیحات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزگار، بنیادی سہولیات اور عوامی فلاح کے منصوبوں سے متعلق مجوزہ حکومتی ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے آزاد کشمیر میں مؤثر اور فعال حکومت کے قیام پر اتفاق کیا۔

مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے ناموں پر بھی پارٹی قیادت کی سطح پر مشاورت کی گئی۔

خواتین، ٹیکنوکریٹ، اوورسیز اور علما کی نشستوں کے لیے موصول نام بھی زیرِ غور آئے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں قائد ایوان، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل آئندہ ہفتے مکمل ہونے کا امکان ہے۔

نواز شریف کی منظوری کے بعد آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

نواز شریف نے نومنتخب ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بڑے مشکل حالات میں الیکشن میں حصہ لیا۔

نواز شریف نے نومنتخب لیگی ارکان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کشمیر کے عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی۔

نواز شریف نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں بننے والی حکومت کو مکمل سپورٹ کرے گی۔

پارٹی قائد نواز شریف نے پنجاب کی طرز پر آزاد کشمیر میں بھی عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبے لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شرکت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی اجلاس میں موجود تھے۔

خواجہ محمد آصف، رانا ثناء اللہ خان، سینیٹر پرویز رشید اور انجینئر امیر مقام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

احسن اقبال، کیپٹن (ر) محمد صفدر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سینیٹر انوشہ رحمان اور طلال چوہدری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، مشتاق منہاس، طارق فاروق اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مسلم لیگ ن پاکستان اور آزاد کشمیر کے سینیئر رہنماؤں نے بھی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر اور سیکرٹری جنرل چودھری طارق فاروق قائد ایوان کے لیے مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق دونوں شخصیات کے ناموں پر غور و فکر کے بعد نئے قائد ایوان کے نام کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں