خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کا راولپنڈی میں حنا جاوید کے مبینہ قتل پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: ایم این این

خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے راولپنڈی میں حنا جاوید کے مبینہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے افسوسناک واقعے پر سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حنا جاوید کے مبینہ قتل کا واقعہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے۔
خاتونِ اول نے مطالبہ کیا کہ المناک واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں، تاکہ واقعے کے اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ حنا جاوید کے مبینہ قتل میں ملوث ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور انہیں ایسی سزا دی جائے جو معاشرے میں مثال بن سکے۔
خاتونِ اول نے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور ان کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے اس امر پر زور دیا کہ خواتین کے خلاف تشدد اور جرائم کے واقعات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون پر سختی سے عملدرآمد اور اداروں کی مؤثر کارکردگی ضروری ہے۔
خاتونِ اول نے سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے واقعے کی شفاف تحقیقات مکمل کرکے حقائق قوم کے سامنے لائیں گے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں