آزاد کشمیر انتخابات 2026: استحکام پاکستان پارٹی نے 35 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

مظفرآباد (ایم این این): استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے لیے 45 میں سے 35 انتخابی حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم مرکزی صدر عبدالعلیم خان اور استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ایک تقریب کے دوران کی، جس میں پارٹی کی مرکزی قیادت، امیدواروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سردار تنویر الیاس خان تین حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، جن میں ایل اے 15 (وسطی باغ)، ایل اے 22 (پونچھ-V) اور ایل اے 25 (نیلم-I) شامل ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی نے ایل اے 02 سے محمد معروف، ایل اے 03 سے تسلیم عارف، ایل اے 04 سے تیمور حسن، ایل اے 05 سے افتخار حسین، ایل اے 06 سے چوہدری علی شان سونی، ایل اے 07 سے راجہ عرفان، ایل اے 08 سے ملک ذوالفقار علی، ایل اے 09 سے طاہر فرید، ایل اے 10 سے ملک محمد یوسف، ایل اے 11 سے راجہ محمد طالب، ایل اے 12 سے صبیحہ صدیق، ایل اے 13 سے ڈاکٹر نثار عنصر ابدالی، ایل اے 14 سے راجہ فہیم فاروق، ایل اے 16 سے چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ، ایل اے 17 سے چوہدری عامر نذیر، ایل اے 18 سے سردار مرتضیٰ احمد، ایل اے 19 سے شہزاد عزیز، ایل اے 21 سے بلال شکیل، ایل اے 23 سے سردار رئیس انقلابی، ایل اے 24 سے سردار عنایت اللہ، ایل اے 27 سے سردار تبارک، ایل اے 28 سے تقدیس گیلانی، ایل اے 29 سے سعید اعوان، ایل اے 31 سے راجہ مظہر قیوم، ایل اے 35 سے عبدالقادر گجر، ایل اے 36 سے ادیب انجم بٹ، ایل اے 39 سے محمد طاہر کھوکھر، ایل اے 40 سے سلیم بٹ، ایل اے 41 سے سعید احمد ڈار، ایل اے 42 سے بلال بٹ اور ایل اے 43 سے حمزہ بزمی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

پارٹی قیادت کے مطابق باقی ماندہ حلقوں کے امیدواروں کا اعلان آج رات یا کل تک کر دیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے نامزد امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی آزاد کشمیر میں اپنی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لیے پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں