آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چار مطلوب رہنماؤں کی گرفتاری میں مدد پر انعام مقرر

مظفر آباد (ایم این این) آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ایک بڑا اعلان سامنے آیا ہے، جس کے تحت کمیٹی کے چار مطلوب رہنماؤں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کے لیے بھاری انعام مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، انتظامیہ نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چار ارکان کی گرفتاری میں مدد کرنے والے افراد کے لیے فی کس ایک کروڑ روپے انعام مقرر کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مطلوب افراد کے بارے میں مصدقہ معلومات فراہم کرنے والوں کی شناخت صیغۂ راز میں رکھی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے ادارے مطلوب افراد کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی انتظامات بھی مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حامیوں نے اس اقدام پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی دباؤ بڑھانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ کمیٹی کے رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ عوامی حقوق کی جدوجہد کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا۔تاحال حکومتی سطح پر انعامی رقم سے متعلق باضابطہ تفصیلات اور مطلوب افراد کی مکمل فہرست جاری نہیں کی گئی، تاہم اس پیش رفت نے آزاد کشمیر کی سیاسی فضا کو مزید گرم کر دیا ہے۔آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف جاری کارروائیوں اور حکومتی اقدامات کے ممکنہ سیاسی اثرات پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں