وزیراعظم کا 13 فیصد سالانہ اضافے پر اظہارِ اطمینان
اسلام آباد: ایم این این
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2026 میں ترسیلاتِ زر میں سال بہ سال کی بنیاد پر 13 فیصد اضافہ نہایت خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی میں ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر بھی 4.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں مسلسل مثبت کردار کو لائقِ تحسین قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی قومی معاشی دھارے کا بیش قیمت جزو ہیں اور ان کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں



