شہباز شریف کی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو مبارکباد

اسلام آباد: ایم این این

وزیراعظم شہباز شریف نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو اٹلی کی جنگِ عظیم دوم کے بعد کی تاریخ میں مسلسل سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جارجیا میلونی کی قیادت میں اٹلی کی ترقی اور عالمی سطح پر ملک کے بڑھتے ہوئے کردار کو سراہا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جارجیا میلونی کی قابل قیادت نے اٹلی کی ترقی اور عالمی سطح پر اس کے مقام کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔شہباز شریف نے پاک اٹلی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جارجیا میلونی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے لیے آئندہ برسوں میں مسلسل کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں