لاہور (ایم این این)مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع اور وادی کے حلقوں کے امیدوار نامزد کر دیئے گئے۔ پارٹی قیادت نے انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کر دی۔مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، امیدواروں کی نامزدگی مکمل کر لی۔ آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی باضابطہ منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پارٹی صدر کی جانب سے امیدواروں کی فہرست کی توثیق کے بعد انتخابی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں سیاسی میدان سجالیا، 37 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل کئے گئے جن میں ایل اے ٹو چکسواری سے عظیم بخش چوہدری مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نامزد ہو گئے۔ حلقہ LA-03 میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید کو پارٹی ایک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
حلقہ LA-04 کھاری سے رخسار احمد
حلقہ LA-05 برنالہ سے وقار احمد نذیر،حلقہ LA-06 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری، حلقہ LA-07 بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق،حلقہ LA-09 نکال سے عمیر نعیم جبکہ حلقہ LA-10 کوٹلی سے فتح محمود الحسن امیدوار مقرر کئے گئے۔ حلقہ LA-11 سہنسہ سے محمد آصف ،حلقہ LA-12 چروئی سے محمد ریاست خان حلقہ LA-13 کھوئی رٹہ سے اعجاز احمد
حلقہ LA-14 ڈھیرکوٹ سے راجہ فیصل آزاد ،حلقہ LA-15 وستی باغ سے مشتاق احمد منہاس کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

حلقہ LA-16 شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان ،حلقہ LA-17 حویلی سے چوہدری محسن عزیز، حلقہ LA-19 ہجیرہ سے سردار امیر الطاف خان، حلقہ LA-20 کھائی گلہ سے عبدالراشد خان،حلقہ LA-21 راولاکوٹ سٹی سے طاہر انور خان، حلقہ LA-23 پلندری سے محمد نجیب خان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہونگے،حلقہ LA-24 بلوچ سے فاروق احمد طاہر،حلقہ LA-25 اپر نیلم اور حلقہ LA-26 لوئر نیلم سے شاہ غلام قادر کو دو حلقوں سے ٹکٹ دیا گیا۔ حلقہ LA-27 کوٹلہ سے نرگس نورین عارف (Noreen Arif) ،حلقہ LA-29 مظفرآباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی ، حلقہ LA-30 ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی،حلقہ LA-31 کواڑہ سے ثاقب مجید راجہ، حلقہ LA-32 چکار سے راجہ محمد فاروق حیدر خان ،حلقہ LA-33 لیپہ سے چوہدری محمد رشید،حلقہ LA-34 جموں-1 سے ناصر حسین ڈار ، حلقہ LA-35 جموں-2 سے چوہدری محمد اسماعیل،حلقہ LA-37 جموں-4 سے مریم جاوید، حلقہ LA-38 جموں-5 سے ذیشان علی، حلقہ LA-39 جموں-6 سے راجہ محمد صدیق،حلقہ LA-40 ویلی-1 سے محمد نعیم خان حلقہ LA-42 ویلی-3 سے سید شوکت علی شاہ،حلقہ LA-43 ویلی-4 سے محمد یاسین لون جبکہ حلقہ LA-44 ویلی-5 سے محمد احمد رضا قادری امیدوار ہونگے۔



