اسلام آباد: ایم این این
مسلم لیگ ن لندن کے سینیئر رہنما راجہ محمد جاوید کی قائد و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئی۔زرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی امور، اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق معاملات اور مسلم لیگ ن کی تنظیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو سیاسی عمل میں مزید مؤثر نمائندگی دینے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اوورسیز نشست پر راجہ محمد جاوید کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ محمد جاوید کو ممبر قانون ساز اسمبلی کی اوورسیز نشست پر مسلم لیگ ن کا امیدوار بنایا جائے گا۔
ملاقات میں نواز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مسلم لیگ ن کی خدمات اور ان کے سیاسی کردار کو سراہا۔
راجہ محمد جاوید نے پارٹی قیادت کو اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق امور، تنظیمی معاملات اور برطانیہ میں پارٹی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ ن کی تنظیمی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پارٹی قیادت نے اوورسیز پاکستانیوں سے رابطے مزید مضبوط بنانے اور انہیں سیاسی عمل میں فعال کردار دینے پر اتفاق کیا۔نواز شریف نے راجہ محمد جاوید کی پارٹی کے لیے خدمات اور اوورسیز سطح پر سیاسی سرگرمیوں کو اہم قرار دیا۔
نواز شریف نے راجہ محمد جاوید کو برطانیہ میں مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق راجہ محمد جاوید کو اوورسیز نشست پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی جانب سے برطانیہ میں پارٹی تنظیم اور اوورسیز پاکستانیوں سے رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔



