پی ایس او کی ڈیلرز لے اعزاز میں ایکسی لینس ایوارڈز 2026 کی تقریب

کراچی: ایم این این
اکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کے تحت ڈیلرز ایکسی لینس ایوارڈز 2026 کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے پی ایس او کے ڈیلرز، سینئر انتظامیہ اور ملازمین نے شرکت کی۔

تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پی ایس او ڈیلرز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایکسی لینس ایوارڈز دیے گئے۔ ایوارڈز کاروباری کارکردگی، آپریشنز، صحت، تحفظ اور ماحولیات (HSE)، صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی اور جدید طریقہ کار اپنانے کی بنیاد پر دیے گئے۔

تقریب میں پی ایس او کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد احمد چیمہ، چیف کمرشل آفیسر امیر زیب خان، سینئر انتظامیہ، ڈیلرز اور ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایس او کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد احمد چیمہ نے کہا کہ پی ایس او صرف ملک کا سب سے بڑا ایندھن فروخت کرنے والا ادارہ نہیں بلکہ پاکستان کی قومی آئل کمپنی ہے اور اس حیثیت کے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی وابستہ ہے۔

جواد احمد چیمہ نے کہا کہ جب ایندھن کی فراہمی کم ہو، طلب میں اچانک اضافہ ہو، راستے مشکل ہوں یا دور دراز علاقوں تک رسائی درکار ہو تو پورا ملک پی ایس او پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس او کا عزم واضح ہے کہ پاکستان کو روزانہ اور بغیر کسی استثنا کے ایندھن فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری صرف پی ایس او کے ہیڈ آفس سے پوری نہیں ہوتی بلکہ ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر موجود ڈیلرز بھی اس ذمہ داری کو نبھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق پی ایس او کے ڈیلرز پاکستان کی توانائی سکیورٹی کی بنیاد ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر صارفین کو خدمات فراہم کرکے ملک کے پہیے کو رواں رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سی ای او پی ایس او نے کہا کہ ایندھن کی مارکیٹ تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، نئے ادارے، نئے کاروباری طریقے اور صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات اس شعبے کو تبدیل کر رہی ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پی ایس او نے مارکیٹ میں کچھ حصہ کھویا ہے، تاہم کمپنی اس مارکیٹ شیئر کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بہتر پیٹرول پمپس، بہتر خدمات، اعلیٰ معیار اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دے گی۔

جواد احمد چیمہ کے مطابق پی ایس او کے ہر پیٹرول پمپ پر بہترین کارکردگی ضروری ہے، جس میں درست مقدار میں ایندھن کی فراہمی، معیار اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنا، صاف ستھرے پیٹرول پمپس اور تربیت یافتہ عملے کی موجودگی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صارف کو پی ایس او کے ہر آؤٹ لیٹ پر یہ احساس ہونا چاہیے کہ اسے بہترین خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف مناسب کارکردگی کافی نہیں بلکہ پی ایس او کا ہدف مارکیٹ میں بہترین معیار قائم کرنا اور اسے مسلسل مزید بہتر بنانا ہے۔

جواد احمد چیمہ نے کہا کہ ڈیلرز ایکسی لینس ایوارڈز صرف گزشتہ سال کی کارکردگی کے اعداد و شمار کو سراہنے تک محدود نہیں بلکہ یہ اس شراکت داری کا بھی اعتراف ہیں جو پی ایس او کی حکمت عملی کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے مشکل حالات میں بھی صارفین کو روزانہ خدمات فراہم کرنے، معیار برقرار رکھنے اور پاکستان کو رواں دواں رکھنے میں ڈیلرز کے کردار کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

سی ای او پی ایس او نے کہا کہ کمپنی اپنے سفر کے اگلے مرحلے میں ڈیلر نیٹ ورک میں مزید سرمایہ کاری کرے گی، بہتر کارکردگی کی توقع رکھے گی اور مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق ردعمل دینے کے بجائے آگے بڑھنے کے فوائد بھی اپنے ڈیلرز کے ساتھ شیئر کرے گی۔

تقریب کے اختتام پر مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈیلرز میں ایکسی لینس ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں