راولپنڈی : ایم این این
راولپنڈی میں مسیحی خاتون صبا محبوب کے قتل کے واقعے پر وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے نوٹس لے لیا۔وفاقی وزیر قانون نے واقعے سے متعلق آئی جی پنجاب کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ صبا محبوب کے قتل کے واقعے کی قانون کے مطابق مکمل اور جامع تحقیقات یقینی بنائی جائیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ تحقیقات انصاف کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے واقعے کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق جامع رپورٹ بھی طلب کر لی۔
وزارت انسانی حقوق کے مطابق صبا محبوب کے قتل کا واقعہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں پیش آیا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ رتہ امرال، راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر تین ستمبر کو مقتولہ صبا محبوب کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی۔
وفاقی وزیر قانون کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد اب پنجاب پولیس سے تحقیقات اور پیش رفت کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔



