جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ AI-enabled صوبہ بنانے کا ہدف 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو 2029 تک کا ٹائم فریم دے دیا 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ Artificial Intelligence Enabled Province بنانے کا ہدف مقرر کر دیا ہے، جس کے لیے 2029 تک کا ٹارگٹ طے کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے صوبائی مشیر برائے مصنوعی ذہانت علی مصطفیٰ ڈار نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں مصنوعی ذہانت کے فروغ اور ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں Punjab AI Vision 2029 کی باضابطہ لانچنگ، دنیا کے پہلے AI-enabled Delivery Unit کے قیام اور پنجاب AI ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم کی تشکیل سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

عالمی ماہرین کے تعاون سے تیار کیے گئے آن بورڈنگ پروگرام پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کا مقصد پنجاب میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو حکومتی نظام اور عوامی خدمات کا حصہ بنانا ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فیصلہ سازی، پبلک سروس ڈیلیوری، انتظامی امور اور گورننس کے نظام کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جائے گا۔

لاہور: ایم این این 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ Artificial Intelligence Enabled Province بنانے کا ہدف مقرر کر دیا ہے، جس کے لیے 2029 تک کا ٹائم فریم طے کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے صوبائی مشیر برائے مصنوعی ذہانت علی مصطفیٰ ڈار نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں مصنوعی ذہانت کے فروغ اور ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں Punjab AI Vision 2029 کی باضابطہ لانچنگ، دنیا کے پہلے AI-enabled Delivery Unit کے قیام، اور پنجاب AI ایجنڈے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم کی تشکیل سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

عالمی ماہرین کے تعاون سے تیار کیے گئے آن بورڈنگ پروگرام پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کا مقصد پنجاب میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو حکومتی نظام اور عوامی خدمات کی فراہمی کا لازمی حصہ بنانا ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فیصلہ سازی، پبلک سروس ڈیلیوری، انتظامی امور اور مجموعی گورننس کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور تیز رفتار بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے کہ پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل گورننس کے ذریعے ترقی، جدت اور جدید طرز حکمرانی کا عالمی مرکز بنایا جائے۔

Punjab AI Vision 2029 کے تحت صوبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دے کر پنجاب کو جنوبی ایشیا میں AI کے شعبے میں ایک نمایاں اور جدید صوبے کے طور پر متعارف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Punjab AI Vision 2029 کے تحت صوبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دے کر پنجاب کو جنوبی ایشیا میں AI کے شعبے میں ایک نمایاں، جدید اور ماڈل صوبے کے طور پر متعارف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں