آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد، دو نشستوں پر مشترکہ امیدواروں کا اعلان

اسلام آباد:ایم این این

آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) آزاد کشمیر نے آئندہ انتخابات کے لیے انتخابی اتحاد کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی، جبکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔چوہدری یسین نے اعلان کیا کہ حلقہ ایل اے-14 میرپور اور ایل اے-23 پلندری میں مولانا سعید یوسف مشترکہ امیدوار ہوں گے۔اس موقع پر جے یو آئی (ف) آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں دونوں جماعتوں کے درمیان یہ پہلا انتخابی اتحاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت نے 13 حلقوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔مولانا سعید یوسف کا کہنا تھا کہ دو نشستوں پر پیپلز پارٹی جے یو آئی (ف) کی حمایت کرے گی، جبکہ جے یو آئی (ف) پورے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کرے گی۔دونوں رہنماؤں نے اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے عوام اور جمہوری عمل کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے انتخابی مہم مشترکہ طور پر چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں