شخصیات سے اختلاف اپنی جگہ،،، عبدالقادر پٹیل نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو قوم کا اصل ہیرو قرار دیدیا۔

اسلام آباد(ایم این این) قومی اسمبلی میں بجٹ 2026-27 پر بحث جاری ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے سیاسی اور عسکری قیادت کے کردار کو سراہا۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بعض لوگ اداروں کی تعریف پر اعتراض کرتے ہیں، تاہم عالمی حالات کے تناظر میں قومی قیادت کے مثبت کردار کو تسلیم کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت نے وہ کام کیا ہے جسے صدیوں تک یاد رکھا جائے گا اور پاکستان نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے خطرات سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ شخصیات سے اختلاف اپنی جگہ، لیکن جو قومی خدمات انجام دے وہ ہیرو کہلانے کا حق رکھتا ہے۔ ان کے بقول، “عاصم منیر ہیرو ہیں، آپ مانیں یا نہ مانیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی پاکستان نے اپنے دشمن کو مؤثر جواب دے کر برتری ثابت کی۔


پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ماضی میں “نئے پاکستان” کا نعرہ لگایا جاتا تھا، لیکن اصل معنوں میں نیا پاکستان وہ ہے جو قومی مفاد کو مقدم رکھ کر آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت آئین کو چھیڑے بغیر بجٹ کی منظوری کی جانب بڑھ رہی ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے پیپلز پارٹی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کے مفاد میں فیصلے اور سمجھوتے کرنے پڑے تو وہ کیے جائیں گے، لیکن کسی سیاسی جماعت کے فائدے کے لیے سودے بازی نہیں ہوگی۔
انہوں نے معاشی اعداد و شمار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر غریب کو دو وقت کی روٹی اور بنیادی سہولیات میسر آ رہی ہوں تو اعداد و شمار درست سمجھے جا سکتے ہیں، لیکن اگر غریب تکلیف میں ہے تو پھر تمام معاشی دعوے اور اعداد و شمار اپنی اہمیت کھو دیتے ہیں

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں