پاکستان میں جائیدادوں کی خریدو فروخت میں بھی ریکارڈ اضافہ،
اسلام آباد: ایم این این
ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے سے جولائی 2026 میں 44 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کرلیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں تنخواہ دار طبقے سے 42 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا، جبکہ جولائی 2024 میں تقریباً 30 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق دو سال کے دوران تنخواہ دار طبقے سے وصول ہونے والے انکم ٹیکس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ ماہ جائیداد کی خرید و فروخت پر 15 ارب 50 کروڑ روپے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا گیا۔
جولائی 2026 میں جائیداد کے تقریباً 90 ہزار لین دین ریکارڈ ہوئے، جبکہ جولائی 2025 میں یہ تعداد 60 ہزار تھی۔ایف بی آر حکام کے مطابق ایک سال میں جائیداد کے لین دین میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



