باہمی تعاون، اعتماد اور مشترکہ کوششوں سے ترقی کی نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں، پرویز اقبال
اسلام آباد: ایم این این
پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم کے صدر حاجی پرویز اقبال نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سہ فریقی معاہدے کو خوش آئند اور خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
حاجی پرویز اقبال نے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون نہ صرف تینوں برادر ممالک بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
حاجی پرویز اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفادات اور خطے کے امن و استحکام کے لیے تمام برادر ممالک کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون، اعتماد اور مشترکہ کوششوں سے خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کی نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔
حاجی پرویز اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بیرونِ ملک پاکستانیوں کے ذریعے پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔



