اسلام آباد(ایم این این) وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے گریڈ کے تناسب سے تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا اس رپورٹ میں تمام ملازمین کو اضافی مالی فائدہ ہوگا۔ ملازمین کے گریڈ ایک کے ملازمین کو پانچ سو چالیس روپے ماہانہ اضافی الاؤنس ملے گا، جبکہ گریڈ دو کے ملازمین کے لیے یہ رقم چھ سو بیس روپے مقرر کی گئی ہے۔
گریڈ تین کے ملازمین کو سات سو تیس، گریڈ چار کو آٹھ سو تیس اور گریڈ پانچ کو نو سو چالیس روپے ماہانہ اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
گریڈ چھ کے ملازمین کے لیے ایک ہزار پچاس، گریڈ سات کے لیے ایک ہزار ایک سو چالیس اور گریڈ آٹھ کے لیے ایک ہزار دو سو پچاس روپے مختص کیے گئے ہیں۔
گریڈ نو کے ملازمین کو ایک ہزار تین سو ستر، گریڈ دس کو ایک ہزار چار سو نوے، گریڈ گیارہ کو ایک ہزار چھ سو چالیس اور گریڈ بارہ کے ملازمین کو ایک ہزار سات سو نوے روپے ماہانہ اضافی الاؤنس ملے گا۔

اسی طرح گریڈ تیرہ کے ملازمین کے لیے ایک ہزار نو سو پچاس، گریڈ چودہ کے لیے دو ہزار ایک سو اسی اور گریڈ پندرہ کے لیے دو ہزار چار سو اسی روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
گریڈ سولہ کے افسران کو دو ہزار آٹھ سو تیس روپے اضافی الاؤنس دیا جائے گا، جبکہ گریڈ سترہ کے افسران کے لیے یہ رقم چار ہزار دو سو اسی روپے مقرر کی گئی ہے۔
گریڈ اٹھارہ کے افسران کو پانچ ہزار تین سو تیس، گریڈ انیس کو پانچ ہزار چھ سو ستر، گریڈ بیس کو آٹھ ہزار تین سو ستر روپے ماہانہ اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
گریڈ اکیس کے افسران کے لیے نو ہزار دو سو اسی روپے جبکہ گریڈ بائیس کے افسران کے لیے دس ہزار آٹھ سو نوے روپے ماہانہ اضافی الاؤنس تجویز کیا گیا ہے۔
یہ الاؤنس سرکاری ملازمین کو مہنگائی کے اثرات سے جزوی ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجٹ تجاویز کا حصہ ہے۔



