اسلام آباد:ایم این این
پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لیے تہران جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کی قیادت کریں گے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام کی بھی وفد میں شمولیت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کی شرکت دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور سفارتی تعلقات کی اہمیت کی عکاس ہوگی۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے ایرانی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت اور یکجہتی بھی کیا جائے گا۔

وفد کے دورۂ تہران کے شیڈول اور حتمی تشکیل سے متعلق باضابطہ اعلان متوقع ہے، تاہم سفارتی حلقے اس دورے کو پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات کے تسلسل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کی تدفین کی تقریب میں شرکت دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی احترام اور یکجہتی کے اظہار کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ اس موقع پر ایرانی قیادت سے غیر رسمی ملاقاتوں اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کا بھی امکان ہے۔
پاکستان اور ایران کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کی متوقع شرکت کو انہی روابط کے تسلسل کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
تاہم، وفد کی حتمی تشکیل اور دورے کے شیڈول کا باضابطہ اعلان حکومت پاکستان کی جانب سے کیا جانا باقی ہے



