ایف بی آر نے آئی آر آئی ایس ریٹرن پورٹل میں اہم بہتریاں متعارف کرا دیں

ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پروفیشنلز کی تجاویز پر تکنیکی مسائل حل کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد: ایم این این
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے لیے استعمال ہونے والے IRIS پورٹل میں متعدد اہم تکنیکی اصلاحات متعارف کرا دی ہیں۔ یکم اگست 2026 کو جاری ہونے والی اپڈیٹ کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پروفیشنلز کو زیادہ آسان، مؤثر اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل نظام فراہم کرنا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق Unstructured Property سے متعلق سامنے آنے والا ایرر ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ نان ریزیڈنٹس کے لیے جہاں قانوناً ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانا ضروری نہیں، وہاں اسے جمع نہ کروانے کا آپشن بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح نان ریزیڈنٹس کے لیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے بجائے غیر منقولہ جائیداد (Immovable Property) کی علیحدہ رپورٹنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس اور دیگر بینک اکاؤنٹس کے IBAN درج کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
مزید برآں، AOPs اور کمپنیوں کے لیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں Business Capital درج کرنے کا آپشن بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدامات خوش آئند ہیں اور اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ تعمیری تجاویز اور پیشہ ورانہ آراء کو نظام کی بہتری میں اہمیت دی جا رہی ہے۔ تاہم، آئی آر آئی ایس پورٹل میں اب بھی بعض تکنیکی اور عملی مسائل موجود ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکس ریٹرن فائلنگ کا عمل مزید آسان اور مؤثر بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں