اسلام آباد: ایم این این
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف-7/1 میں ایک گھر پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث تین چینی اور دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران ایف آئی اے کے تفتیش کاروں نے گھر کی تلاشی لی، جہاں سے مختلف انسانی اعضاء اور انسانی گوشت برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
زیر حراست ملزمان کی شناخت لی گینگ لئی، وانگ بھاؤ، پینگفی گاؤ، وقاص سرور اور قیصر حنیف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار پاکستانی شہری مبینہ طور پر چینی شہریوں کے ساتھ ڈرائیور اور انسانی سپلائی کے سہولت کار کے طور پر کام کرتے تھے۔
ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں اور متاثرین سے متعلق تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کر دیا گیا ہے۔
نوٹ: انسانی اعضاء اور انسانی گوشت کی برآمدگی سے متعلق دعووں کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی، اس حوالے سے ایف آئی اے کا باضابطہ اعلامیہ یا پریس ریلیز سامنے آنے کے بعد مزید تفصیلات متوقع ہیں۔



