شہریار میمن کے لئے سیلف میڈ انٹرپرینیور کا اعزاز

اسلام آباد: ایم این این

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر شہریار میمن نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے سیلف میڈ انٹرپرینیور کا اعزاز ملنے پر اظہارِ تشکر اور فخر کیا ہے۔ شہریار میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہاتھوں یہ اعزاز حاصل کرنا ان کے لیے انتہائی حوصلہ افزا اور باعثِ فخر ہے، یہ اعزاز وژن، محنت اور مستقل مزاجی کی اہمیت کا اعتراف ہے۔شہریار میمن نے کہا کہ نوجوان کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے عزم پر قائم ہیں، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا اور انہیں کاروباری میدان میں آگے بڑھانا ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ملکی معاشی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے سیلف میڈ انٹرپرینیور کا اعزاز ملنا مزید محنت اور خدمت کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔ شہریار میمن نے نوجوان کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی اور معاونت کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وژن، محنت اور مستقل مزاجی کامیابی کی بنیادی کنجیاں ہیں

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں