عالمی منڈی کے اثرات، پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار 100 روپے فی تولہ کمی

کراچی (ایم این این): عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں ہفتہ کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے پر آ گئی۔

یہ کمی ایک روز قبل سونے کی قیمت میں 12 ہزار 200 روپے فی تولہ کے بڑے اضافے کے بعد سامنے آئی، جب مقامی مارکیٹ میں سونا 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے فی تولہ کی سطح پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 11 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی عالمی قیمت 4 ہزار 174 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس میں 20 ڈالر پریمیئم بھی شامل ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ چاندی 48 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 716 روپے پر بند ہوئی۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا بنیادی سبب عالمی بلین مارکیٹ میں جاری قیمتوں کی تبدیلی ہے، جس کے اثرات براہِ راست ملکی مارکیٹ پر مرتب ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں