اسلام آباد: ایم این این
پاکستان نیوی اور پولیس سروس آف پاکستان کے سابق افسر، لیفٹیننٹ ایس ایس پی (ر) احمد محی الدین کو پاکستان کی معروف کرائسس مینجمنٹ اور فیملی کیئر کمپنی Humanetek Pvt Ltd نے چیف پبلک ٹرسٹ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔
احمد محی الدین کا شمار پولیس سروس آف پاکستان کے سابق بی ایس 19 افسران میں ہوتا ہے، جبکہ وہ پاکستان نیوی میں بھی بطور لیفٹیننٹ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ان کے کیریئر میں سیکیورٹی، بحران سے نمٹنے اور عوامی خدمت کے شعبوں میں نمایاں خدمات شامل ہیں۔
احمد محی الدین اپنے کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی مسائل موقع پر سننے اور ان کے فوری حل کی کوششوں کے باعث عوام میں خاصی مقبولیت رکھتے رہے ہیں۔ ان کے کیریئر کا نمایاں پہلو شہریوں کے مسائل کو ترجیح دینا اور مشکل حالات میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا رہا ہے۔
ہیومن ٹیک کے مطابق نئے عہدے پر احمد محی الدین کمپنی کے تحفظ کے معیار، اعتماد، ساکھ اور اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔
وہ کمپنی کے دو اہم پلیٹ فارمز Mohafiz اور Mohsyn میں پبلک ٹرسٹ اور سروس کے معیار کی نگرانی کریں گے۔
“محافظ” کو پاکستان کی نجی ایمرجنسی رسپانس اور کرائسس مینجمنٹ سروس کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق پلیٹ فارم اب تک 55 ہزار سے زائد ہنگامی حالات میں خدمات فراہم کر چکا ہے اور پاکستان سمیت مصر، ارجنٹائن اور کینیا میں 15 ہزار سے زائد جانیں بچانے میں کردار ادا کر چکا ہے۔
دوسری جانب Mohsyn بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے فیملی سپورٹ سروس فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے اہلِ خانہ، والدین اور پاکستان میں موجود جائیداد کی دیکھ بھال کے لیے تربیت یافتہ اور سیکیورٹی ویٹڈ سروس فراہم کنندگان کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
احمد محی الدین کے مطابق خدمت صرف وردی تک محدود نہیں، شہریوں کی حفاظت ہو یا فاصلے پر موجود خاندانوں کو محفوظ اور بااعتماد سہولت فراہم کرنا، بنیادی ذمہ داری لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔
ہیومن ٹیک کے بانی اور چیف ۔ ایگزیکٹو فہد خان نے احمد محی الدین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری کمپنی کے ہنگامی رسپانس اور فیملی سپورٹ سروسز میں اعتماد اور قابلِ بھروسہ معیار کو مزید مضبوط کرے گی۔
احمد محی الدین پاکستان نیول اکیڈمی، نیشنل پولیس اکیڈمی اور ایف بی آئی نیشنل اکیڈمی کوانٹیکو، ورجینیا کے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیسٹر سے دہشت گردی، سیکیورٹی اور پولیسنگ میں بھی تعلیم حاصل کی ہے۔
کمپنی کے مطابق احمد محی الدین کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب Mohafiz ملک گیر ایمرجنسی کوآرڈی نیشن اور کارپوریٹ برانڈ پروٹیکشن سروسز کو وسعت دے رہا ہے، جبکہ Mohsyn بیرونِ ملک پاکستانی خاندانوں کو پاکستان میں اپنے والدین، اہلِ خانہ اور اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے سہولیات فراہم کر رہا ہے۔



