پاکستان کے 1000ویں ون ڈے کا روشن ستارہ عرفات منہاس

راولپنڈی (ایم این این)پاکستان کے ایک ہزارویں ون ڈے میچ میں سب سے نمایاں نام نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس کا رہا، جنہوں نے اپنے ڈیبیو میچ کو یادگار بنا دیا۔
آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں عرفات منہاس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور حریف بیٹنگ لائن اپ کو مشکلات سے دوچار رکھا۔
اس شاندار کارکردگی کے ساتھ عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے اور قومی کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کرا لیا۔جنہوں نے اپنے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی اور شائقین کرکٹ کو ایک نئے ہیرو کی جھلک دکھا دی۔
خاص بات یہ ہے کہ یہ کارنامہ پاکستان کے ایک ہزارویں ون ڈے میچ میں انجام پایا، جس نے اس کامیابی کو مزید تاریخی بنا دیا۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عرفات منہاس کی یہ پرفارمنس قومی ٹیم کے لیے ایک نئے ستارے کے ابھرنے کا اشارہ ہے، جو مستقبل میں پاکستان کی فاسٹ بولنگ اور آل راؤنڈ صلاحیتوں میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔بلاشبہ، عرفات منہاس نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میچ میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ بڑے مقابلوں میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں
- Advertisment -
Google search engine

مزید پڑھیں